مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 59 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 59

۵۹ نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تاخر زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں۔پھر مقام مدح میں وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ فرمانا اس صورت میں کیونکر صحیح ہوسکتا ہے۔ہاں اگر اس وصف کو اوصاف مدح میں سے نہ کہیے اور اس مقام کو مقام مدح قرار نہ دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتبار تاخر زمانی صحیح ہو سکتی ہے۔مگر میں جانتا ہوں کہ اہل اسلام میں سے کسی کو یہ بات گوارا نہ ہوگی۔‘1 ایک اور جگہ مولا نا صاحب فرماتے ہیں کہ اگر خاتمیت بمعنی اتصاف ذاتی بوصف نبوت لے لیجئے جیسا کہ اس بیچمدان نے عرض کیا ہے تو پھر سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی کو افراد مقصود بالخلق میں سے مماثل نبوی نہیں کہہ سکتے بلکہ اس صورت میں فقط انبیا کے افراد خاجی ہی پر آپ کی فضیلت ثابت نہ ہوگی افراد مقدرہ پر بھی آپ کی فضیلت ثابت ہو جائے گی بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔“ ہے - خاتم النهمین : موجودہ دور کے علما کی تشریح: عام مسلمان علماء بڑی کثرت سے اس بات پر اعتقاد رکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر قسم کی نبوت ختم ہو چکی اور آپ کے بعد تشریعی یا غیر تشریعی کسی قسم کا لے : مولا نا محمد قاسم نانوتوی - تحذیر الناس صفحہ ۳ ے : مولا نا محمد قاسم نانوتوی -تحذیر الناس صفحہ ۲۸