مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 56
۵۶ -۲ قول کے کہ ان الرسالة و النبوة قد القطعت فلا رسول بعدى و لا نبی“ یعنی میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو میری شریعت کے خلاف کسی اور شریعت پر ہو۔ہاں اس صورت میں نبی آ سکتا ہے کہ وہ میری شریعت کے ماتحت آئے۔“ اے ایک اور تصنیف میں لکھتے ہیں کہ (ترجمہ) تشریعی نبوت اور رسالت بند ہو چکی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود پر اس کا انقطاع ہو گیا لہذا آپ کے بعد صاحب شریعت نبی کوئی نہ ہوگا۔ہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر مہربانی فرما کر ان کے نبوت عامہ کو جس میں کوئی شریعت نہیں ہوتی جاری رکھا ہے۔“ ہے حضرت امام سیوطی نے اپنی تفسیر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول درج کیا ہے فرمایا: قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ “ ترجمہ: اے لوگو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین ضرور کہو 66 مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد نبی نہ آئے گا۔“ سے حضرت امام عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمتہ (وفات ۹۷۶ھ) نے تحریر فرمایا ا : حضرت محی الدین ابن عربی۔فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۷۳ ہے : حضرت محی الدین ابن عربی۔خصوص الحکم صفحات ۱۴۰-۱۴۱ س : تفسیر الدر المنثور السیوطی - جلد ۵ صفحه ۲۰۴ تکمله مجمع البحار صفحه ۸۵)