مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 43 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 43

۴۳ باب سوئم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور علما کی عقائد کی اختلافی تشریحات مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی قائم کردہ جماعت احمدیہ اور دوسرے مسلمان فرقوں کے درمیان عقائد کی تشریحات میں اختلاف کی تاریخ کافی طویل اور کم از کم ایک صدی پر محیط ہے۔مرزا صاحب اسلام کو جملہ مذاہب کے پیروکاروں کے لئے لازمی طور پر قابل تقلید سمجھتے تھے اس لئے ان کے اختلاف خالصیۂ علمی اور منطقی تھے۔چونکہ آئندہ ابواب میں ہم مرزا صاحب اور ان کے مخالفین کے درمیان کئی روحانی معرکوں کے احوال بیان کریں گے اس لئے مناسب ہوگا کہ یہاں ان عقائد کی تشریح کا مختصر جائزہ پیش کر دیا جائے جن میں مرزا صاحب اور دوسرے علما کے درمیان شدید اختلاف تھا تا کہ اگلے ابواب میں بیان کردہ حقائق کو سمجھنے میں مددمل سکے۔1- عقیدہ وفات و حیات مسیح علیہ السلام : اکثر مسلمان اور عیسائی فرقے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام واقعہ صلیب سے لے کر اب تک یعنی تقریباً ۲ ہزار سال سے آسمان پر زندہ موجود ہیں اور کسی وقت آخری زمانے میں پھر زمین پر نازل ہوں گے۔اگر اہلِ اسلام اور مسیحیوں