مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 32
۳۲ آسمان پر زندہ سمجھ رکھا ہے اور جن کے متعلق وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری زمانے میں وہ اپنے خا کی جسم کے ساتھ دوبارہ دنیا میں تشریف لاویں گے وفات پاچکے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ان کے مثیل کی شکل میں آپ کو ( یعنی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو ) دنیا کی ہدایت اور اسلام کی اشاعت کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔چنانچہ مرزا صاحب نے لکھا کہ حضرت عالی سیدنا ومولا نا صلی اللہ علیہ وسلم بطور پیشگوئی فرما چکے ہیں کہ اس امت پر ایک زمانہ آنے والا ہے جس میں وہ یہودیوں سے سخت درجہ کی مشابہت پیدا کرے گی اور وہ سارے کام کر دکھائے گی جو یہودی کر چکے ہیں۔یہاں تک کہ اگر یہودی چوہے کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو وہ بھی داخل ہو گی۔تب فارس کی اصل میں سے ایک ایمان کی تعلیم دینے والا پیدا ہوگا۔اگر ایمان ثریا میں معلق ہوتا تو وہ اسے اس جگہ سے بھی پالیتا۔یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔جس کی حقیقت الہام الہی نے اس عاجز پر کھول دی ہے اور تصریح سے اس کی کیفیت ظاہر کر دی اور مجھ پر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعے کھول دیا کہ حضرت مسیح ابن مریم بھی درحقیقت ایک ایمان کی تعلیم دینے والا تھا جو حضرت موسیٰ سے چودہ سو برس بعد پیدا ہوا۔اس زمانہ میں کہ جب کہ یہودیوں کی ایمانی حالت نہایت کمزور ہو گئی تھی اور وہ بوجہ کمزوری ایمان ان تمام خرابیوں میں پھنس گئے تھے جو در حقیقت بے ایمانی کی شاخیں ہیں۔پس جب کہ اس امت کو بھی اپنے