مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 23 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 23

۲۳ روشن ہے۔آئینہ ایمان ہے، لبالب قرآن ہے، ہادی ، طریق مستقیم ، مشعل راه قویم، مخزن، صداقت ، معدن ہدایت ، برق خرمن اعداء، عد وسوز ہر دلیل ہے۔مسلمانوں کے لئے تقویت کتاب الجلیل۔ام الکتاب کا ثبوت ہے۔بے دین حیران ہے مبہوت ہے۔ا ارجن سنگھ صاحب کا تبصرہ: ہے۔جناب ارجن سنگھ صاحب مدیر اخبار رنگین امرتسر خلیفہ قادیان کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں کہ وو اس وقت کے مسلمان عالم یہ سمجھتے تھے کہ مرزا صاحب نے براہین احمدیہ لکھ کر اسلام کی کوئی بڑی خدمت کی ہے۔چنانچہ گھر گھر براہین احمدیہ کا چرچا تھا اور پڑھے لکھے مسلمان اس کتاب کے مطالعہ کو ضروری سمجھتے تھے۔ہر ایک مسلمان مناظر اس کتاب کو ایک نظر دیکھ لینا ضروری خیال کرتا تھا۔الغرض اس کتاب کی تصنیف کی وجہ سے جہاں مرزا صاحب ایک طرف ہندوستان کے مسلمانوں کی آنکھ کا تارا بن گئے وہاں آپ کو عیسائیوں اور آریوں میں بھی کافی شہرت حاصل ہوگئی۔“ ہے براہین احمدیہ حصہ اوّل میں مرزا غلام احمد صاحب نے مخالفین اسلام کو جس دس ہزار روپے کی جائداد کی بطور انعام پیشکش کی تھی وہ عیسائیوں اور آریوں کے لئے بہت پریشان کن تھی۔چنانچہ جواباً اخبارات 'سفیر ہند نور افشاں اور رسالہ دوھیا : مولانامحمد شریف بنگلوری ۱۸۸۵ ء - اخبار منشورمحمدی ۲۵ رجب المرجب صفحات ۲۱۴ تا ۲۱۷ ارجن سنگھ - خلیفہ قادیان صفحات ۴-۵