مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 415
۴۱۵ ۳۲- میرزاغلام احمد - معمولی فانی انسان نہیں: ایڈیٹر اخبار The Sentinel رانچی نے لکھا کہ قادیان کے نور و برکت کی حد بندی کرنے کی ضرورت نہیں۔تمام دنیا اس کو براہ راست یا بالواسطہ جانتی ہے۔کچھ عرصہ پیشتر یہ مقام زاویہ گمنامی میں پڑا ہوا تھا لیکن اکسٹھ سال پہلے ایک روحانی کیفیت اس تہذیب کے لحاظ سے پسماندہ جگہ میں ظاہر ہوئی۔اس کا ظہور میرزاغلام احمد کے وجود میں ہوا۔کاؤنٹ ٹالسٹائے بھی ان لوگوں میں سے تھے جو آپ کے افکار عالیہ سے سیراب ہوئے۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ جو شخص قادیان سے کلام کر رہا ہے وہ کوئی معمولی فانی انسان نہیں“ ! کٹھ ملاؤں کے فتووں کے باوجود: ایڈیٹر اخبار”حقیقت،لکھنؤ نے لکھا کہ کٹھ ملاؤں کے فتووں کے باوجود احمدی بہر حال اسلام ہی کا ایک فرقہ ہے۔۔۔پھر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اسلام کی تبلیغ آج سب سے زیادہ منظم اور وسیع پیمانے پر احمدی جماعت ہی کر رہی ہے۔وہ جس ڈھنگ سے تبلیغ کر رہے ہیں اس کو پسند کیا جائے یا نہ کیا جائے مگر یہ واقعی ہے کہ آج صرف یہی ایک جماعت ہے جس نے : اخبار The Sentinel رانچی ۱۴ جولائی ۱۹۵۱ء