مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 416
۴۱۶ اپنے آپ کو تبلیغ اسلام کے لئے ہمہ تن وقف کر رکھا ہے۔اس کا اعتراف نہ کرنا سخت نا انصافی ہے۔۳۴ - منزل پالی ہے: علامہ نیاز فتح پوری مد بر نگار لکھنؤ لکھتے ہیں کہ اگر میں احمدی جماعت کو پسند کرتا ہوں تو صرف اس لئے کہ اس نے اپنی منزل پالی ہے اور یہ منزل وہی ہے جس کی بانی اسلام نے نشاندہی کی تھی۔“ ہے۔: اخبار حقیقت لکھنؤ - ۲۰ جون ۱۹۶۲ء علامہ نیاز فتح پوری - رسالہ نگار لکھنؤ ستمبر ۱۹۶۰ء