مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 412
۴۱۲ اسلامی کام سرانجام دے رہی ہے۔۲۷- زندگی کے لئے برقی لہر : تحریک احمدیت کی ان زبر دست کوششوں کا نتیجہ ہے کہ وہ مسلمان جو اٹھارویں صدی میں اپنی موت پر دستخط کئے ہوئے تھے خدا کے فضل سے اپنے اندر زندگی کی ایک برقی لہر محسوس کرتے ہوئے اعلان کر رہے ہیں کہ یہ بیسویں صدی ہر جگہ مسلمانوں کے لئے نشاۃ ثانیہ کے لئے یا بیداری کا آغاز ہے۔“ ہے ریمارکس ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم ایم۔اے۔ایل۔ایل۔بی۔پی ایچ ڈی۔لاہور ) ۲۸- اسلام کی خدمت آب زر سے لکھنے کے قابل : اردو اخبار ناگپور نے تحریک شدھی میں مسلمانوں کو ہندو بنانے کے خلاف مساعی میں جماعت احمدیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پچھلے دنوں جب یکا یک شدھی کا طوفان عظیم اُمڈ آیا تھا اور جس نے ایک دو آدمیوں کو نہیں گاؤں کے گاؤں مسلمانوں کو متاثر بنا کر مرتد کر لیا تھا یہی ایک جماعت تھی جس نے سب سے پہلے سینہ سپر ہو کر اس کا مقابلہ کیا اور وہ کچھ خدمات سرانجام دیں اور کامیابی حاصل کی دشمنانِ اسلام انگشت بدنداں رہ گئے اور ان کے بڑھے ہوئے حوصلے ل : اخبار مشرق۔گورکھ پور - ۲۳ /ستمبر ۱۹۲۸ء : خلیفہ عبدالحکم - رساله استقلال لا ہور صفحہ ۱۰