مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 407 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 407

۴۰۷ ۱۷ عیسائیت اور اسلام کی فیصلہ کن جنگ: مسٹر لیوکس نے سری لنکا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عیسائیت اور اسلام کے درمیان جو جنگ جاری ہے اس کا فیصلہ کسی بڑے شہر میں نہیں ہوگا بلکہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں ہوگا جس کا نام قادیان ہے۔۱۸ بے ریاء توحید اور قرآن ہی قرآن: مشہور جرنلسٹ محمد اسلم خاں بلوچ ایڈیٹر المعین امرتسر نے قادیان کا دورہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ,, عالم اسلام کی خطر ناک تباہ انگیزیوں نے مجھے اس اصول پر قادیان جانے پر مجبور کیا کہ احمدی جماعت جو بہت عرصہ سے یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ دنیا کو تحریری و تقریری جنگ سے مغلوب کر کے اسلام کا حلقہ بگوش بنائے گی آیا وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔۔جو کچھ میں نے احمدی قادیان میں جا کر دیکھا وہ خالص اور بے ریاء تو حید پرستی تھی اور جس طرف نظر اٹھتی تھی قرآن ہی قرآن نظر آتا تھا۔“ ہے : لیوکس- تفسیر کبیر سورہ کوثر صفحہ ۱۷۶ : محمد اسلم خاں بلوچ - اخبار بدر قادیان ۱۳/ مارچ ۱۹۱۳ء