مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 406
۴۰۶ تبصرہ کیا۔مرزا صاحب کے بعد اگر سلسلہ احمد یہ نابود ہو جائے گا تو سمجھو کہ مرزا جھوٹا اور اگر ترقی کرے گا اور اس کے بعد اس کی جماعت یا اس کا کوئی جانشین اس کے عشق میں ترقی دینے میں کامیاب ہوا تو سمجھ لینا کہ مرزا سچا اور وہ الہام باری سے مستفیض ہوا اور اگر اُس کی جماعت اور جانشین مٹتے چلے گئے تو سمجھ لینا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی ایسی مذہبی رخنہ اندازی کبھی بھی پسند نہیں ! ۱۶- قادیان اور ایمان کی روح: ایچ۔اے۔والٹر سیکرٹری آل انڈیا ینگ مین کرسچن ایسوسی ایشن ایک کٹر مسیحی تھے وہ ۱۹۱۶ء میں قادیان گئے۔انہوں نے ”احمدیہ موومنٹ“ کتاب میں جماعت احمدیہ کے متعلق مندرجہ ذیل رائے کا اظہار کیا۔” میں نے ۱۹۱۶ء میں قادیان جاکر ایک ایسی جماعت دیکھی جس میں مذہب کے لئے وہ سچا اور زبردست جوش موجود تھا جو ہندوستان کے عام مسلمانوں میں آج کل مفقود ہے۔قادیان میں جا کر انسان سمجھ سکتا ہے کہ ایک مسلمان کو محبت اور ایمان کی وہ روح جسے عام مسلمانوں میں بے سود تلاش کرنا ہے احمد کی جماعت میں بافراط ملے گی“ سے ل : اخبار وفادار۔لاہور۔۱۴؍ جولائی ۱۹۰۸ء : ایچ۔اے۔والٹر - احمدیہ موومنٹ (عبدالمنان شاہد۔مسیح موعود اور جماعت احمدیہ صفحات ۲۲۳-۲۲۴)