مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 396 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 396

۳۹۶ اس نے ایک متقی کی زندگی بسر کی۔غرضیکہ مرزا صاحب کی ابتدائی زندگی کے پچاس سالوں نے بالحاظ اخلاق و عادات اور کیا بلحاظ خدمت و حمائت دین مسلمانان ہند میں ان کو ممتاز و برگزیدہ اور قابلِ رشک مرتبہ پر پہنچا دیا۔۳- اسلام کے لئے اعلیٰ خدمات: اخبار کرزن گزٹ دہلی کے ایڈیٹر مرزا حیرت دہلوی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی وفات پر لکھتے ہیں کہ مرحوم کی وہ اعلیٰ خدمات جو اُس نے آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ میں اسلام کی کی ہیں وہ واقعی ہی بہت تعریف کی مستحق ہیں۔اس نے مناظرہ کا بالکل رنگ ہی بدل دیا اور ایک جدید لٹریچر کی بنیاد ہندوستان میں قائم کر دی۔بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ محقق ہونے کے ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑی پادری کی یہ مجال نہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا۔۔۔۔اگر چه مرحوم پنجابی تھا مگر اس کے قلم میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ بلندی ہند میں بھی اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں۔اس کا پُر زورلٹر بچر اپنی شان میں بالکل نرالا ہے اور واقعی اس کی بعض عبارتیں پڑھنے سے ایک وجد کی سی حالت طاری ہو ا: اخبار وکیل امرتسر - ۳۰ مئی ۱۹۰۸ء (اخبار بدر قادیان ۱۸؍جون ۱۹۰۸ء صفحات ۲-۳)