مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 383
۳۸۳ انہوں نے فورا سات سو روپے کے نوٹ جیب میں سے نکال کر عدالت کی میز پر رکھ دیئے۔مجسٹریٹ ہکا بکا رہ گیا۔اس کا سارا منصو بہ حضرت اقدس کو قید کرنے کا خاک میں مل گیا بہت تلملایا اور چہرہ سیاہ پڑ گیا لیکن نوٹوں کو دیکھ کر پھر چہرہ پر رونق آگئی۔۔۔۔خواجہ صاحب نے جو نوٹ عدالت کے آگے پیش کئے تھے ان پر ”مدراس، کراچی“ لکھا ہوا تھا۔فوراً مجسٹریٹ بولے کہ یہ نوٹ مدراس، کراچی کے ہیں یہاں قابل قبول نہیں۔خواجہ صاحب نے کہا۔کہ آپ لکھ دیں۔۔۔۔چاروناچار اس نے نوٹ قبول کر لئے اور بصد حسرت و یاس حضرت اقدس اور حکیم صاحب کو جانے کی اجازت دے دی ! -۶- آتما رام مجسٹریٹ کا انجام : -- آتما رام کے انجام کے بارے میں مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ جب کرم دین صاحب نے ان پر مقدمہ دائر کیا تو مخالف مولویوں نے اس کی تائید میں آ تمھارام اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں جا کر گواہیاں دیں اور ناخنوں تک زور لگایا اور ان کو بڑی امید ہوئی کہ اب کی دفعہ ضرور کامیاب ہوں گے اور ان کی جھوٹی خوشی پہنچانے کے لئے ایسا اتفاق ہوا کہ آ تما رام نے اس مقدمہ میں اپنی نافہمی کی وجہ سے پوری غور نہ کی اور مجھ کو سزائے قید دینے کے لئے لے : ڈاکٹر بشارت احمد محمد داعظم جلد دوم صفحات ۹۷۶-۹۷۷