مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 376
پی۔ایس سی مقر ر سول سرجن گورداسپور قادیان آئے اور انہوں نے مرزا صاحب کو چھ ہفتے تک سفر کے نا قابل ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا لہذا مرزا صاحب اس دن بھی عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔چند ولال مجسٹریٹ سرٹیفکیٹ دیکھ کر بہت سٹپٹایا لیکن اگلے دن یعنی ۱۵/ مارچ کو ڈاکٹر کی ذاتی شہادت لے کر مقدمے کی تاریخ ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء مقرر کر دی۔- چند ولال مجسٹریٹ کا انجام : اگر چہ اب تک اسے کوئی موقعہ نہ ملا تھا لیکن ایک دن چند غیر احمدی احباب نے مرزا غلام احمد صاحب سے گزارش کی کہ لالہ چند ولال مجسٹریٹ کا ارادہ بالآ خر آپ کو قید کرنے کا ہے۔مرزا صاحب دری پر لیٹے لیٹے اُٹھ بیٹھے اور فرمایا کہ میں تو چند ولال کو عدالت کی کرسی پر نہیں دیکھتا 1 ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء کو مرزا صاحب نے اپنا کشف بیان کیا کہ وو میں نے دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ فلاں شخص کی جگہ شیخ آیا۔خیال گزرتا ہے کہ چندو لال کی جگہ آیا۔واللہ اعلم ہے واقعات بتاتے ہیں کہ قضا و قدر کا فیصلہ چند ولال مجسٹریٹ کے خلاف صادر ہو چکا تھا۔۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء کی مقرر کردہ تاریخ پر چندو لال کو مرزا صاحب کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کی سماعت نصیب نہ ہوئی اور وہ فی الواقع اس دن عدالت کی کرسی پر نہ لے : اخبار الحکم قادیان ۱۴ / جولائی ۱۹۳۵ء صفحه ۴ کالم ۳ ( تاریخ احمدیت۔جلد سوم صفحہ ۳۰۰) : مرزا غلام احمد قادیانی الهام ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء ( تذکره صفحه ۵۰۶)