مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 373 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 373

۳۷۳ مرزا صاحب کو بلکہ اس مقدمہ میں جتنے بھی اس کے ساتھی اور گواہ ہیں سب کو جہنم میں پہنچا دوں مگر کوئی ہاتھ ڈالنے کی جگہ نہیں ملتی لیکن اب عہد کرتا ہوں کہ خواہ کچھ ہو اس پہلی پیشی میں ہی عدالتی کاروائی عمل میں لے آؤں گا۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب بیان کرتے تھے کہ محمد حسین مجھ سے کہتا تھا کہ عدالتی کاروائی کا مطلب یہ ہے کہ ہر مجسٹریٹ کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ شروع یا دوران مقدمہ میں جب چاہے ملزم کو بغیر ضمانت قبول کئے گرفتار کر کے حوالات دے دے۔۔۔۔آپ اس کا کوئی انتظام کر لیں اور میرے خیال میں دو تجویزیں ہو سکتی ہیں۔ایک تو یہ کہ چیف کورٹ لاہور میں یہاں سے مقدمہ تبدیل کرانے کی کوشش کی جاوے اور دوسرے یہ کہ خواہ کسی طرح ہومگر مرزا صاحب اس آئندہ پیشی میں حاضر عدالت نہ ہوں اور ڈاکٹری ٹیفکیٹ پیش کر دیں۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے یہ واقعہ بیان کیا تو ہم سب بھی خوفزدہ ہو گئے۔۔۔رات ہو چکی تھی ہم نے یکہ تلاش کیا۔۔۔مگر کوئی یکہ والا راضی نہ ہوا۔آخر ہم نے شیخ حامد علی اور عبدالرحیم باور چی اور ایک تیسرے شخص کو قادیان پیدل روانہ کیا۔وہ صبح کی نماز کے وقت قادیان پہنچے اور حضرت صاحب (مرزا غلام احمد صاحب - ناقل ) سے مختصراً عرض کیا۔حضور نے بے پروائی سے جواب دیا۔خیر ہم بٹالہ چلتے ہیں۔چنانچہ اسی دن حضور بٹالہ آگئے۔گاڑی میں مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب بھی مل گئے۔انہوں نے خبر دی کہ تبدیلی مقدمہ کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔۔۔۔جب آپ گورداسپور پہنچے