مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 365
۳۶۵ گاڑی دو بجے کے قریب جہلم پہنچی۔جناب غلام حیدر خاں صاحب تحصیل دار جہلم نے شائقین کی تڑپ دیکھ کر حضرت اقدس (مرزا غلام احمد صاحب۔ناقل ) سے درخواست کی کہ حضور دو، ایک منٹ کے لئے گاڑی کے دروازے میں کھڑے ہو کر اپنے منور چہرہ کی زیارت کرا دیں۔۔۔ازاں بعد حضور ایک گاڑی میں مجوزہ فرودگاه ( بنگلہ سردار ہری سنگھ صاحب رئیس جہلم) کو چلے۔ایک انبوہ کثیر اس وقت حضور کے ساتھ تھا اور جہاں تک نگاہ جاتی تھی ہر طرف آدمی ہی آدمی دکھائی دیتے تھے۔اس قدر مخلوق تھی کہ اثر دھام اور بھیڑ میں حضور کی گاڑی بڑی مشکل سے آہستہ آہستہ چلتی تھی۔حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کی خوشیوں کا اس دن کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔آپ اس دن ضعیف العمری کے باوجود کمر کے ساتھ چادر باندھے گاڑی کے آگے آگے یہ کہتے جا رہے تھے کہ پیلی ( چیونٹی) کے گھر نارائن ( یعنی بروز حدا) آیا ہے۔تین بجے گاڑی بنگلہ کے سامنے آکرڑ کی۔۔۔۔باہر بہت سے لوگ زیارت کی غرض سے کھڑے تھے لہذا یہاں بھی حضور سے عرض کیا گیا کہ لوگ حضورانور کو دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں۔یہ دیکھ کر حضور کمرہ سے بنگلہ کی چھپ پر تشریف لے گئے اور آرام کرسی پر بیٹھ گئے۔1 - ۱۷ار جنوری ۱۹۰۳ء کو پیشی کے دن مرزا غلام احمد صاحب گاڑی میں بیٹھ کر کچہری : مولوی عبد اغنی جبلی۔سوانح مولوی برہان الدین جہلمی صفحه ۲۹ ( غیر مطبوعہ ) ( تاریخ احمدیت جلد سوم صفحات ۲۷۶،۲۷۵)