مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 348 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 348

۳۴۸ تختہ الٹ گیا مولوی محی الدین بہت جلد مکہ اور مدینہ کی راہ میں فوت ہو گئے۔اور اس قدر تنگی اور تکلیف دامنگیر ہوئی کہ اب صرف گدا گری پر گزارہ ہے۔چند دیہات سے بطور گدا گری آٹا لاتے ہیں تو اس سے پیٹ بھرتے ہیں اور جس دن آٹا نہ آوے اس روز فاقہ۔ان کی بیوی کہتی تھی کہ اب ہمارے پر رات پڑ گئی ہے ! مولوی عبد الرحمن صاحب علماء کے خاندان میں سے تھے اور ہزاروں مریدوں پر ان کا اثر تھا۔اپنے علاقے میں ان کا خاندان بہت مشہور اور مرجع خلائق تھا۔اگران کے الہام کے مطابق مرزا غلام احمد صاحب ہلاک ہو جاتے اور لاولد مر جاتے تو مولوی صاحب لاکھوں لوگوں میں صاحب کرامات مشہور ہو جاتے لیکن ان کا انجام بتاتا ہے کہ ان کے الہام کے سارے اور کچھ مزید بد اثرات ان کی ذات پر پڑے۔عزت ،شہرت ، خاندان سب جاتے رہے گویا کہ ان پر رات پڑ گئی۔۱۳- چراغ دین ساکن جموں جو چراغ دین جمونی کے نام سے مشہور ہوئے نے مرزا غلام احمد قادیانی کے بالمقابل دعویٰ الہام کیا بلکہ مرزا صاحب کی ہلاکت کی دعائیں اور بالآخر بڑے حسرت ناک انجام سے دو چار ہوا۔چراغ دین صاحب پہلے مرزا صاحب کے مرید تھے پھر بیعت سے منحرف ہوکر مرزا صاحب کے شدید مخالفین میں شمار ہونے لگے۔مرزا صاحب کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے انہوں نے پہلے ایک کتاب ”منارة المسیح ، لکھی اور اس میں بار بار درج کیا کہ انہیں الہام ہوا ہے کہ ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۵۷