مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 343 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 343

۳۴۳ اپنے والد کی وفات کے چند سال بعد اس نے موضع جنڈیالہ باغوالہ ضلع گوجرانوالہ پنجاب میں جماعت احمدیہ کے ایک فردمنشی مہتاب علی صاحب سے تحریری مباہلہ کیا۔ہر دو کی دستخطی تحریروں کا مضمون یوں تھا۔وو۔۔۔۔۔بعد مد وصلوات برسول رب العالمین کے میں قاضی فیض اللہ خان بن قاضی ظفر الدین احمد مرحوم ایک مسلمان حنفی سنت نبویہ کا پورا تابعدار اس بات کا قائل ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو کہ خاتم النبین ہو چکے ہیں وحی کا نازل ہونا خلاف مذہب قرآن وحدیث ہے اور مرزا صاحب کے اس دعوے کی تردید کرتا ہوں کہ وہ مثیل مسیح موعود ہیں اور منشی مہتاب علی صاحب خلف الرشید منشی کریم بخش صاحب سکنہ شہر جالندھر جو کہ مرزا صاحب موصوف کے تابع ہیں دعوی کرتے ہیں کہ جو شخص ان کے اس دعوی کی تردید کرے اس پر عذاب الہی نازل ہو گا مثل موت یا بیماری طاعون یا مقدمہ میں گرفتاری اور میں بمطابق سنت نبوی کے ایک سال میعاد ٹھہراتا ہوں اور یہ شرط کرتا ہوں کہ اگر یہ عذاب میرے یا منشی مہتاب علی کے بغیر کسی اور شخص قرابتی پر ہو تو یہ شرط میں داخل نہ ہوگا۔قاضی فیض اللہ خان سکنہ جنڈیالہ باغوالہ ضلع گوجرانوالہ مورخہ ۱۲ جون ۱۹۰۶ء اس کے بالمقابل منشی مہتاب علی صاحب کی مباہلے کی تحریر یوں تھی۔لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء - حقیقۃ الوحی۔تتمہ صفحات ۱۶۵ - ۱۶۶