مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 330 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 330

۳۳۰ یہ کہو کہ ہم امریکہ چلے جائیں۔تو ہم وہیں جائیں گے اور ہم نے اپنے تئیں آپ کے حوالے کر دیا ہے اور انشاء اللہ ہمیں فرمانبردار پاؤ گے۔مرزا غلام احمد صاحب کے مکذبین اور مکفرین مسلمان علماء کا انجام : مرزا غلام احمد قادیانی کی تکذیب اور تکفیر کرنے والے علماء میں سے کوئی بھی با قاعدہ مباہلے کے لئے تیار نہ ہوا اس لئے خدائی فیصلے کی ایک سالہ مدت کا ان میں سے کوئی بھی طالب نہ ہوا لیکن بعد کی تاریخ بتلاتی ہے کہ ان میں سے اکثر خاص طور پر ان کے لیڈر جلد یا بدیر ایسے حالات سے دو چار ہو گئے کہ کثرت حادثات اس بات کی دلالت کرتی ہے کہ الہبی تقدیر جلد یا بدیر انہیں ہی سزا دے رہی تھی۔محمد یوسف خان صاحب ہوتی اور مولوی عبدالمجید صاحب لدھیانوی کی کتب عاقبۃ المکذبین ، مرزا صاحب کی اپنی تصنیف حقیقۃ الوحی ، تاریخ احمدیت کی دوسری اور تیسری جلدیں اور بعض انفرادی سوانحی واقعات میں بہت سے مخالف علماء کی حسرتناک اموات کا تذکرہ ملتا ہے۔اس مختصر تذکرے میں ہم مرزا صاحب کے چند مشہور ، سرکردہ مخالف علماء پر گذرنے والے حالات کا دردناک ذکر کریں گے تاکہ قارئین اس بارے میں رائے قائم کر سکیں کہ کیا ایسا انجام خدا کے پیاروں کا ہوتا ہے یا درگاہ الہی کی سزا پانے والوں کا۔۱۰ را گست ۱۹۰۲ء کو مرزا صاحب نے اپنا الہام بتایا کہ لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء- انجام آنقم ضمیمہ - صفحه ۳۴۴