مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 327 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 327

۳۲۷ گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان ! کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ مباہلہ میں حاضر ہو اور نہ تکفیر اور تو ہین کو چھوڑے“ مرزا غلام احمد قادیانی نے مباہلے کے چیلنج کی عبارت لکھنے کے بعد اُن تمام مشہور علماء اور سجادہ نشینوں کے نام بھی لکھ دیئے جن کو یہ دعوت مباہلہ بذریعہ رجسٹر ڈ ڈاک بھجوایا گیا تھا اور یہ بھی لکھ دیا کہ اگر یہ مباہلے کا خط اتفاقا کسی صاحب کو نہ ملے تو وہ اطلاع دیں تا کہ ان کو دوبارہ بھجوایا جائے۔آخر میں مرزا صاحب نے یہ بھی لکھ دیا کہ ہر شخص گھر بیٹھے بٹھائے بھی مباہلہ کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ مباہلے کی معین عبارت کو اپنے دستخطوں سے مشتہر کرد۔دے۔اگر چہ مکذب علماء مباہلے کے لئے مرزا صاحب کے مقابلے پر تو نہ آئے تاکہ ایک سال کے اندر واضح نشان البہی کا نمونہ ٹھہر تالیکن پھر بھی سچائی کو چھپانے کی پاداش میں بہت سے مخالف علماء جلد یا بدیرہ پکڑے گئے اور کچھ نے مرزا صاحب کی صداقت کی کھلے عام تصدیق بھی کر دی۔اس سے پہلے کہ مرزا صاحب کی تکذیب کرنے والے علماء پر وارد ہونے والی آسمانی سزاؤں کا ذکر کریں ہم کم از کم دو مشہور ہستیوں کے تصدیقی بیان درج کریں گے جو انہوں نے مباہلے کی دستاویز کی وصولی کے بعد مرزا صاحب کو بھجوائے۔ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ء- انجام آتھم۔صفحات ۴۹ تا ۶۷