مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 324
۳۲۴ زیادہ عرصہ گذر گیا۔بہت سے میرے عزیز جو مجھ سے چھوٹے تھے۔فوت ہو گئے اور مجھے اس نے عمر دراز بخشی اور ہر ایک مشکل میں میرا متکفل اور متولی رہا۔۔۔اب بھی اگر مولوی صاحبان مجھے مفتری سمجھتے ہیں تو اس سے بڑھ کر ایک اور فیصلہ ہے اور وہ یہ کہ میں ان الہامات کو ہاتھ سے لے کر جن کو میں شائع کر چکا ہوں مولوی صاحبان سے مباہلہ کروں اب اسے مخالف مولویو اور سجادہ نشینو! یہ نزاع ہم میں اور تم میں حد سے بڑھ گئی ہے اور اگر چہ یہ جماعت ( جماعت احمدیہ - ناقل ) تھوڑی سی اور فیہ قلیلہ ہے اور شائد اس وقت تک چار، پانچ ہزار سے زیادہ نہ ہوگی تاہم یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودہ ہے اور خدا اس کو ہر گز ضائع نہیں کرے گا وہ راضی نہیں ہو گا جب تک کہ اس کو کمال تک نہ پہنچا دے اور وہ اس کی آب پاشی کرے گا اور اس کے گردا حاطہ بنائے گا اور تعجب انگیز ترقیات دے گا۔کیا تم نے کچھ کم زور لگایا؟ پس اگر یہ انسان کا کام ہوتا تو کبھی کا یہ درخت کاٹا جاتا اور اس کا نام ونشان باقی نہ رہتا۔۔۔سواب اُٹھو اور مباہلہ کے لئے تیار ہو جاؤ۔۔۔۔اور یوں ہوگا کہ تاریخ اور مقام مباہلہ کے مقرر ہونے کے بعد میں ان تمام الہامات۔۔کو جولکھ چکا ہوں اپنے ہاتھ میں لے کر میدان مباہلہ میں حاضر ہو جاؤں گا اور دُعا کروں گا کہ یا الہی اگر یہ الہامات جو میرے ہاتھ میں ہیں میرا ہی افترا ہے اور تو جانتا ہے کہ میں نے ان کو اپنی طرف سے بنالیا ہے یا اگر یہ شیطانی وساوس ہیں اور تیرے الہام نہیں تو آج کی تاریخ سے ایک