مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 11 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 11

ثقہ صورت ، عالی حوصلہ اور بلند خیالات کا انسان اپنی علو ہمتی کے مقابل کسی کا وجود نہیں سمجھتا۔اندر قدم رکھتے ہی وضو کے لئے پانی مانگا اور وضو سے فراغت پا نماز ادا کی یا وظیفہ میں تھے۔۔۔درود و وظائف کا لڑکپن سے شوق ہے۔مکتب کے زمانے میں تحفہء ہند، تحفہ النهود، خلعت الہنود وغیرہ کتابیں اور سنی اور شیعہ اور عیسائی مناظرہ کی کتابیں دیکھا کرتے تھے اور ہمیشہ آپ کا ارادہ تھا کہ کل مذاہب کے خلاف اسلام کی تائید میں کتا بیں لکھ کر شائع کریں‘ 1 -۲ منشی سراجدین صاحب مولانا ظفر علی خان ایڈیٹر روز نامہ زمیندار لاہور جماعت احمدیہ کے ساری عمر شدید مخالفین میں سے رہے آپ کے والد منشی سراج دین صاحب مرحوم مرزا صاحب کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وو مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۶۰ ء یا ۱۸۶۱ء کے قریب ضلع سیالکوٹ میں محرر تھے۔اس وقت آپ کی عمر ۲۲-۲۳ سال ہو گی اور ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے۔کاروبار ملازمت کے بعد ان کا تمام وقت مطالعہ دینیات میں گذرتا تھا عوام سے کم ملتے تھے“ ہے حکمی مظہر حسین ۱۹۳۴ء- اخبار الحکم ۷ را پریل ۱۹۳۴ صفحه ۳ : منشی سراجدین ۱۹۰۸ء - اخبار زمیندار مئی ۱۹۰۸۔بحوالہ بدر ۲۵ / جون ۱۹۰۸ صفحه ۱۳