مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 10 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 10

صوم وصلوٰۃ کے پابند ہوں اور جو ان ناجائز حظوظ سے اپنے آپ کو بچا سکیں جو ابتلا کے طور پر ان کو پیش آتے رہتے ہیں۔میں ہمیشہ ان کے منہ دیکھ کر حیران رہا اور اکثر کو ایسا پایا کہ ان کی تمام دلی خواہشیں مال و متاع تک۔خواہ حلال کی وجہ سے ہوں یا حرام کے ذریعے سے محدود تھیں اور بہتوں کی دن رات کی کوششیں اس مختصر زندگی کی دنیوی ترقی کے لئے مصروف پائیں۔میں نے ملازمت پیشہ لوگوں کی جماعت میں بہت کم ایسے لوگ پائے کہ جو محض خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے اخلاق فاضلہ، علم اور کرم اور عفت اور تواضع اور انکسار اور خاکساری اور ہمدردی ءِ خلق اور پاک باطنی اور اکل حلال اور صدق مقال اور پر ہیز گاری کی صفت اپنے اندر رکھتے ہوں بلکہ بہتوں کو تکبر اور بد چلنی اور لا پرواہی دین اور طرح طرح کے اخلاق رذیلہ میں شیطان کے بھائی پایا۔بسلسلہ ملازمت سیالکوٹ قیام کے دوران مرزا غلام احمد صاحب کا واسطہ کچھ مقتدر ہستیوں سے ہوا۔ہم یہاں ان میں سے تین کی مرزا صاحب کے بارے میں آراء درج کر رہے ہیں تا کہ آپ کے کردار، مزاج اور فطرت کو سمجھنے میں مدد ملے۔ا حکیم مظہر حسین صاحب: اگر چہ حکیم مظہر حسین صاحب بعد میں مرزا صاحب کے مخالفین میں شامل ہو گئے تھے لیکن پھر بھی مرزا غلام احمد صاحب کے قیام سیالکوٹ کے دوران کے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ل : مرزا غلام احمد ۱۸۹۸ ء - کتاب البریہ طبع دوئم صفحات ۱۵۳-۱۵۴