مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 312 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 312

۳۱۲ ایک رسالہ انگریزی زبان میں شائع کیا جس میں حکومت سے زمین کے مربعے حاصل کرنے کی خاطر امام مہدی کے ظہور سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اس بارے میں احادیث کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی۔مرزا غلام احمد صاحب کو جب مولوی صاحب کی اس منافقانہ کاروائی کا علم ہوا تو آپ نے بہت سے مقتدر علماء ہند کو اس سے مطلع کیا اور ایسے شخص کے بارے میں اُن سے فتویٰ طلب کیا جو امام مہدی کے ظہور کا منکر ہو چنانچہ وہی کا فر، دجال، کذاب، مفتری ہونے کے فتوے جو مولوی محمد حسین اور اس کے ساتھی مرزا صاحب کے بارے میں دیا کرتے تھے وہی ہندوستان کے مولویوں نے اس کے بارے میں دیئے بلکہ خود محمد حسین کے استاد نذیرحسین دہلوی نے اس کی نسبت فتویٰ دے دیا یعنی کہ وہ کذاب اور دجال اور مفتری اور کافر اور بدعتی اور اہل سنت سے خارج بلکہ اسلام سے خارج ہے اور اس طرح مرزا غلام احمد قادیانی کی یہ الہامی پیشگوئی پوری ہوئی کہ بدی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا ، میں ظالم کو ذلیل اور رسوا کروں گا“ (ب) اگر چه مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے نزول امام مہدی کے عقیدے کی تردید کر کے ہندوستان کے مسلمان علماء کی لعنتوں اور سارے زمانے میں ذلت اور رسوائی کے عوض حکومت سے ۴ مربعے اراضی بطور انعام تو حاصل کر لی لیکن اب بھی مرزا صاحب کے مقابلے میں کئی نامرادیاں اور نا کامیاں اُن کی قسمت میں تھیں۔اس کی ایک صورت تو اس وقت پیدا ہوئی جب مرزا صاحب کے ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے شائع اشتہار میں درج ایک الہام اَتَعْجَبُ لامری “ پر مولوی صاحب نے ایک اعتراض کیا کہ یہ گرامر کے لحاظ سے غلط عربی ترکیب ہے۔مرزا صاحب نے اس کا