مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 311
۳۱۱ میں سے جن کا ذکر اس اشتہار میں ہے یعنی یہ خاکسار ایک طرف اور شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور مولوی ابوالحسن تبتی دوسری طرف خدا کے حکم کے نیچے ہیں۔ان میں سے جو کا ذب ہے وہ ذلیل ہوگا۔یہ فیصلہ چونکہ الہام کی بنا پر ہے اس لئے حق کے طالبوں کے لئے ایک کھلا کھلا نشان ہو کر ہدایت کی راہ ان پر کھولے گا “ا مرزا صاحب کے مندرجہ بالا ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار کے جواب میں ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء کو جعفر زٹلی نے ایک اور دشنام طرازی سے بھر پوراشتہار شائع کیا اور مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کی تکذیب کی لیکن مرزا غلام احمد صاحب نے اس بنا پر اپنی جماعت کو صبر، نرمی، تواضع اور تقویٰ کی نصیحت۔کہ چونکہ یہ مقدمہ اب خدا کی عدالت میں ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی عدالت کی توہین نہ کرو اور اس کے فیصلے کا انتظار کرو۔نتائج کا ظہور : اگر چہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے پیشگوئی اور الہی فیصلے کے لئے تیرہ ماہ یعنی ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک کی مدت کا تعین مانگا تھا لیکن واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدائی فیصلے کا ظہور بہت جلد شروع ہو گیا۔اس بارے میں چند واقعات کا بیان نیچے دیا گیا ہے۔(الف) مولوی محمد حسین بٹالوی نے ۱۴ راکتو بر ۱۸۹۸ء کو وکٹوریہ پریس لاہور سے مرزا غلام احمد قادیانی اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء ( تذکره صفحات ۳۲۵-۳۲۶)