مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 308 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 308

اس طرح کون مفتری نکلا اور کس کے الہامات غلط ثابت ہوکر شیطانی وساوس نکلے؟ الغرض منشی الہی بخش صاحب کی موت ہر پہلو سے مرزا صاحب کی سچائی کی ایک واضح دلیل بن گئی۔1- مولوی محمد حسین بٹالوی کی مرزا غلام احمد صاحب کے خلاف شورش مقدمہ حفظ امن اور اس کا انجام : اس سے قبل اسی باب اور باب ہفتم میں بھی ان چند واقعات کا ذکر کر چکا ہوں جن میں مولوی محمد حسین بٹالوی کی مرزا غلام احمد صاحب سے طویل عداوت کا پتہ چلتا ہے۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے مقدمے میں (باب ہفتم) مرزا صاحب کے مقابلے میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شدید تو ہین کے بعد مولوی صاحب نے مرزا صاحب کی مخالفت میں حد کر دی اور کوئی دن ایسا نہ جاتا جب مولوی صاحب اپنے رسالے اشاعتہ السنہ میں مرزا صاحب کو کذاب ، مفتری اور دجال نہ لکھتے۔اس دوران جو مختلف مباحثات اور مباہلات کے چیلنج مرزا صاحب کی طرف سے دیئے گئے۔ان میں بھی مولوی صاحب کے کردار کی تھوڑی سی جھلک آپ کی نظروں سے گزر چکی ہے۔مرزا صاحب کے مباحثوں اور مباہلوں کی دعوت سے تنگ آ کر مولوی صاحب نے ۱۰ نومبر ۱۸۹۸ء کو مرزا صاحب کے خلاف ایک اشتہار شائع کر دیا جس میں مرزا صاحب کے خلاف بہت گندے اور نا پاک الفاظ استعمال کئے گئے اور آپ کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔یہ اشتہار مولوی صاحب نے دو اور علما ء مولوی ابوالحسن صاحب تبتی اور محمد بخش جعفر زٹلی کے اشتراک کے ساتھ دیا۔۷۰