مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 309 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 309

۳۰۹ مرزا صاحب کو جب یہ اشتہار ملا تو آپ نے ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو اس کے جواب میں جو اشتہار دیا۔اس کا اقتباس درج ذیل ہے۔اس وقت وہ اشتہار میرے سامنے رکھا ہے اور میں نے خدا تعالیٰ سے دُعا کی ہے کہ وہ مجھ میں اور محمد حسین میں آپ فیصلہ کرے اور وہ دعا جو میں نے کی ہے یہ ہے کہ اے میرے ذوالجلال پروردگار ! اگر میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل اور جھوٹا اور مفتری ہوں جیسا کہ محمد حسین بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں بار بار مجھ کو کذاب اور دجال اور مفتری کے لفظ سے یاد کیا ہے اور جیسا کہ اس نے اور محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی نے اس اشتہار میں جو • ارنومبر ۱۸۹۸ء کو چھپا ہے میرے ذلیل کرنے میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا تو اے میرے مولا میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل ہوں تو مجھ پر تیرہ ماہ کے اندر یعنی ۱۵؍ دسمبر ۱۸۹۸ء سے پندرہ جنوری ۱۹۰۰ء تک ذلت کو مار وارد کر اور ان لوگوں کی عزت اور وجاہت ظاہر کر اور اس روز کے جھگڑے کو فیصلہ فرمالیکن اگر اے میرے آقا ، میرے مولی، میرے منعم ، میری ان نعمتوں کو دینے والے جو تو جانتا ہے اور میں جانتا ہوں ! تیری جناب میں میری کچھ عزت ہے تو میں عاجزی سے دُعا کرتا ہوں ان تیرہ مہینوں میں جو ۱۵ار دسمبر ۱۸۹۸ء سے ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک شمار کئے جائیں گے شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور تیتی مذکور کو جنہوں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے یہ اشتہار لکھا ہے ذلت کی مار سے دنیا میں رسوا کر۔غرض اگر یہ لوگ تیری نظر میں بچے اور