مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 302 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 302

٣٠٢ زندان میں ڈالا جائے جب تک ترکوں میں اس قسم کے آدمی ہیں اپنے آپ کو کبھی بھی خطرہ سے باہر نہیں نکال سکتے۔‘لے وہ غرضیکہ سلطنت کے اراکین کی پے در پے غداریوں سے ملک میں سخت ابتری پھیل گئی۔۱۹۰۹ء میں سلطان عبدالحمید ثانی کو معزول کر دیا گیا اور ان کے بھائی سلطان محمد شاہ پنجم بادشاہ بن گئے۔ملکی خزانے اور فوج کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔اس کمزوری سے فائدہ اُٹھا کر اٹلی نے طرابلس پر قبضہ کر لیا۔۱۹۱۸ء میں جنگ عظیم اول کے اختتام پر اتحادیوں نے اس جرم کی سزا میں کہ ترکی نے جنگ میں جرمنی کا ساتھ دیا تھا ترکی کے حصے بخرے کر کے آپس میں بانٹ لئے۔حجاز ، عراق، فلسطین اور اردن انگریزوں کے زیر اقتدار چلے گئے۔فرانس نے شام اور لبنان پر قبضہ کر لیا۔اشیائے کو چک یونان کے حصے میں آیا اور اس طرح ترکی کی عظیم سلطنت کا انجام عین مرزا غلام احمد صاحب کے کشف کے مطابق خراب ہوا۔سے Vill - منشی الہی بخش صاحب اکومنٹ کی طرف سے مرزا غلام احمد صاحب کی مخالفت اور اس کا انجام : منشی الہی بخش صاحب اکومنٹنٹ لا ہورا بتدا میں کافی عرصہ تک مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے عقیدت مندوں میں شامل رہے۔مرزا صاحب کے لئے معمولی سے معمولی خدمت کرنے حتیٰ کہ پاؤں دبانے تک کے لئے مستعد رہتے۔اکثر قادیان ل : اخبار وکیل امرتسر - ۲۷ اگست ۱۹۰۴ء۔صفحہ ۸ کالم ۲ : دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ ء - تاریخ احمدیت۔جلد دوم صفحات ۴۳۹ - ۴۴۰