مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 301
٣٠١ " بارے میں کچھ بتایا جائے۔مرزا صاحب نے اسے بتایا تھا کہ سلطان کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں اور وہ کشفی طریق سے ان کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں لے چنانچہ سلطنت ترکی کے بعد کے حالات بتاتے ہیں کہ وہی ہوا جو مرزا صاحب نے کشفی طور پر دیکھا تھا۔جس وقت مرزا صاحب نے اپنا کشف بیان کیا تھا اس وقت تر کی ایک وسیع و عریض سلطنت تھی جس میں طرابلس ، سرزمین حجاز ، عراق ، فلسطین، اردن ، شام ، لبنان اور براعظم ایشیا کے کچھ دوسرے حصے شامل تھے۔اگر چہ ان کے عمال کی اخلاقی حالت اچھی نہ تھی پھر بھی مرزا صاحب ان مسلمان علاقوں میں اسلامی حکومت کو غنیمت سمجھتے تھے جو کچھ مرزا صاحب نے کشفی طور پر دیکھا تھا۔اس سے بھی آپ کو صدمہ تھا لیکن وہ بہر حال خدا کا الہام تھا۔چنانچہ ۱۹۰۴ء میں سلطنت ترکی میں تبدیلی کے آثار پیدا ہوئے جو ارکان حکومت کی غداری کے باعث خراب سے خراب تر ہوتے چلے گئے۔چنانچہ اخبار وکیل امرتسر ترکی کے ان دنوں کے حالات کے بارے میں لکھتا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ کسی نہ کسی نمک حرام ٹرک افسر کی غداری کی خبریں مشہور نہ ہوتی ہوں۔اب جو شخص۔۔۔غداری کے میدان میں نکلا ہے کمال الدین پاشا فرزند عثمان پاشا ہے۔یہ نوجوان (سلطان ترکی کا۔ناقل ) دامادتھا۔۔۔کیا دردناک سبق ہے کہ جس شخص کو سلطنت کی ترقی ، اقبال میں ساعی ہونا چاہیے تھا وہ سازش کے جرم میں ا : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات جلد دوئم - صفحہ ۴۱۶)