مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 299
۲۹۹ ایڈیٹر صاحب اخبار غیر آصفی مدر اس نے چندہ مظلومان کریٹ اور ہندوستان کے عنوان کے تحت لکھا کہ ہمیں آج کی ولایتی ڈاک میں اپنے ایک لائق اور معزز نامہ نگار کے پاس سے ایک قسطنطنیہ والی چٹھی ملی ہے جس کو ہم اپنے ناظرین کی اطلاع کے لئے درج کئے دیتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ہمیں کمال افسوس ہوتا ہے۔افسوس اس وجہ سے کہ ہمیں اپنی ساری اُمیدوں کے برخلاف اس مجرمانہ خیانت کو جو سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مہذب و منظم اسلامی سلطنت کے وائس قونصل کی جانب سے بڑی بے دردی کے ساتھ عمل میں آئی اپنے ان کانوں سے سننا اور پبلک پر ظاہر کرنا پڑا ہے جو کیفیت جناب مولوی حافظ عبدالرحمن صاحب الہندی نزیل قسطنطنیہ نے ہمیں معلوم کرائی ہے اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حسین بک کامی نے بڑی بے شرمی کے ساتھ مظلومان کریٹ کے روپیہ کو بغیر ڈکار لینے کے ہضم کر لیا اور کارکن کمیٹی چندہ نے بڑی فراست اور عرق ریزی کے ساتھ ان سے رو پید ا گلوایا۔۔۔۔ہماری رائے میں ایسے خائن کو عدالتانہ کاروائی کے ذریعے عبرت انگیز سزادینی چاہئے۔“ ! حسین کامی کی خیانت، رسوائی اور برطرفی کی خبر جب اخبار ناظم الہند لاہور، دوسرے اخبارات اور مولوی صاحبان تک پہنچی جنہوں نے سفیر مذکور کو امانت و دیانت له : اخبار نیر آصفی مدراس - ۱۲ / اکتوبر ۱۸۹۹ء ( تریاق القلوب۔مرزا غلام احمد۔صفحات ۲۸۴-۲۸۵)