مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 9 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 9

مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ وہ مردہ شخص اسلام ہے اور اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض کے ذریعے اسے اب میرے ہاتھ سے زندہ کرے گا۔“ اس رؤیا کا مرزا غلام احمد صاحب کے مزاج پر اس قدر اثر ہوا کہ جب آپ کی تعلیم کے بعد آپ کے والد صاحب نے آپ کو سرکاری ملازمت دلوانی چاہی تو آپ نے جواب بھجوا دیا۔میں تو نوکر ہو گیا ہوں“ ہے یعنی دین اسلام کو از سرِ نو زندہ کرنے پر۔III- قیام سیالکوٹ ( پنجاب ): مرز اغلام مرتضی صاحب اپنے بیٹے کا جواب سن کر اس کا اصل مطلب سمجھ گئے اور وقتی طور پر خاموش ہو گئے لیکن کچھ عرصہ بعد ملازمت کی خاطر پہلے جموں (ریاست کشمیر ) اور پھر ۱۸۶۴ء میں سیالکوٹ بھجوا دیا۔اگر چہ آپ کی طبیعت دنیاوی ملا زمت سے سخت گریزاں تھی لیکن صرف والد صاحب کی اطاعت کی خاطر اسے قبول کیا۔آپ نے بعد میں اپنے ملازمت کے دنوں کے بارے میں لکھا کہ اس تجربہ سے مجھے معلوم ہوا کہ اکثر نوکری پیشہ نہایت گندی زندگی بسر کرتے ہیں۔ان میں سے بہت کم ہو نگے جو پورے طور پر : مرزا غلام احمد ۱۸۹۳ ء - آئینہ کمالات اسلام صفحات ۵۴۸-۵۴۹ : مرزا بشیر احمد - سیرت المہدی حصہ اول طبع دوئم صفحہ ۴۸