مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 289
۲۸۹ اپنے مزاج کے خلاف اس سے خلوت میں ملاقات کی جس کے دوران جناب حسین کامی صاحب نے سلطان ترکی ( سلطان روم) کے لئے خاص دعا کی درخواست کی اور یہ بھی چاہا کہ آئندہ قضاء قدر سے جو آنے والا ہے اس سے بھی مطلع کیا جاوے۔مرزا صاحب نے اس کو صاف بتلا دیا کہ سلطان کی حالت اچھی نہیں ہے اور یہ کشفی طریق سے اس کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں۔‘ا مرزا صاحب نے کئی اشارات سے اس بات پر بھی زور دیا کہ رومی ( یعنی ترکی ناقل ) سلطنت خدا کے نزدیک کئی باتوں میں قصور وار ہے اور خدا سچے تقویٰ اور طہارت اور نوع انسانی کی ہمدردی کو چاہتا ہے۔اور روم کی موجودہ حالت بر بادی کو چاہتی ہے۔تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔“ ہے مرزا صاحب نے اسے یہ بھی بتایا کہ اول اس کشف کا نشانہ تم ہو اور تمہارے حالات کشف کی رو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے“ سے یہ الہامی باتیں جو مرزا صاحب نے وائس کونسل ترکی کو اس کی اپنی درخواست کے له : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد دوئم صفحہ ۴۱۸ : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد دوئم صفحہ ۴۱۶ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۰ ء- تریاق القلوب صفحه ۲۸۱