مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 260 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 260

۲۶۰ نا امید ہوکر مرزا غلام احمد صاحب نے خدا سے مدد مانگی اور جس طرح عین آخری دن حیرت انگیز طور پر خدا کی نصرت پہنچی اس نے اس مقد مہ کو سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے والا ایک کھلا واقعہ بنادیا اور جس طرح آپ نے چا زاد بھائیوں کی حالت زار کا الہام میں نقشہ کھینچا تھا بالآخر ایسا ہوکر رہا۔فاعتبرویا اولی ابصار