مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 261 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 261

۲۶۱ باب نهم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی مسلم علماء کی طرف سے مخالفتیں اور اُن کا انجام ہم اس کتاب کے تیسرے باب میں حضرت شیخ محی الدین ابن عربی حضرت شیخ احمد سرہندی مجد دالف ثانی اور نواب صدیق حسن خان کے اقوال درج کر آئے ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ جب امت اسلامیہ میں مہدی موعود نازل ہوں گے تو ان کی سب سے شدید مخالفت علمائے اُمت کی طرف سے ہی کی جائے گی۔انہی خصلتوں کی وجہ سے حدیث نبوی میں ایسے علماء کو زمین پر بدترین مخلوق کہا گیا ہے۔اگر چہ اس کتاب کا موضوع بحث یہ نہیں کہ ہم مرزا غلام احمد صاحب کی طرف سے پیش کئے جانے والے دعاوی اور علماء امت کی طرف سے اُن پر اعتراضات کا موازنہ کریں اور ان کے صحیح یا غلط ہونے کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں لیکن یہ بات بالکل واقعات سے ثابت ہے کہ علماء کی طرف سے جس قدر مخالفت کا سامنا مرزا غلام احمد صاحب اور آپ کی جماعت کو کرنا پڑا اور پڑ رہا ہے وہ مخالفت بھی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔مرزا صاحب کی نسبت کا فر ملحد ، دجال ، کذاب ، زندیق وغیرہ کے خطابات سے ہزاروں صفحات سیاہ کئے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ تکفیر جاری ہے۔