مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 251 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 251

۲۵۱ مرزا غلام احمد صاحب اور آپ کے مریدوں کی زندگی تلخ بنارکھی تھی مگر آپ کی سب کو تلقین تھی کہ صبر اور برداشت سے ہر مشکل کو نظر انداز کر دیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو چا زاد بھائیوں کے ساتھ جھگڑا نہ ہونے پائے۔ا چچا زاد بھائیوں کا مرزا غلام احمد صاحب کے گھر کے سامنے دیوار کھینچنا : چچا زاد بھائیوں کی اب تک کی اذیتوں پر صبر ،شکر سے وقت گذر رہا تھا لیکن ٫۵جنوری ۱۹۰۰ء کو مرزا امام الدین صاحب نے مرزا غلام احمد صاحب کے گھر کے سامنے ایسی جگہ دیوار کھینچوا دی کہ وہ راستہ بند ہو گیا جس سے احمدی نماز کے لئے مسجد میں جاتے تھے یا مرزا غلام احمد صاحب کے مہمان گزر کر آپ سے ملاقات کے لئے جاتے تھے۔مرزا امام الدین صاحب کی اس کاروائی سے مرزا غلام احمد صاحب اور آپ کی جماعت کو سخت تکلیف پہنچی اور مرزا غلام احمد صاحب عملاً محصور ہو گئے اور آپ کے لئے بھی مسجد جانا خاصا تکلیف دہ امر ہو گیا۔مرزا غلام احمد صاحب اپنی کتابوں کے پریس پروف احتیاط خود ہی پڑھتے تھے جس کی خاطر پر لیس کے کارکنوں کو دن میں کئی دفعہ آپ کے پاس آنا پڑتا تھا مگر اب دیوار کے باعث سارے کاموں میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی اور سب ملنے والوں اور مسجد میں نماز کے لئے آنے والوں کو ایک لمبا ، چکر دار ، ناہموار اور خراب راستہ اختیار کرنا پڑتا۔یہ راستہ جماعت احمدیہ کے شدید مخالفین کے گھروں کے سامنے سے بھی گزرتا تھا جس سے کسی وقت نزاع کی صورت بھی پیدا ہوسکتی تھی۔مرزا امام الدین صاحب کی تعمیر کروائی گئی دیوار سے ایک یہ دفت