مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 239 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 239

جیت گیا۔۲۳۹ (ب) بوسٹن ہیرلڈ نے اپنی ۲۳ / جون ۱۹۰۷ ء کی اشاعت کا ایک پورا صفحہ مرزا غلام احمد قادیانی کی ڈاکٹر ڈوئی کی ہلاکت اور صیحون کی تباہی کی پیشگوئی کی تفاصیل شائع کرنے کے لئے وقف کر دیا۔مرزا صاحب کی ایک بڑی تصویر دی اور ساتھ ہی مندرجہ ذیل دو عنوانات جلی حروف میں دئے۔A۔"Great is Mirza Ghulam Ahmed, the Messiah" (ترجمہ: مرزا غلام احمد المسیح عظیم ہے) B۔"Foretold pathetic end of Dowie, and now he predicts plague, flood and earthquake"۔(ترجمہ: پہلے ڈوئی کے حسرت ناک انجام کی پیشگوئی کی اب طاعون ، سیلاب اور زلزلے کی پیشگوئی کرتے ہیں ) ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو مرزا غلام احمد صاحب آف قادیان انڈیا نے الیگزینڈر ڈوئی موسوم بہ ایلیا سوئم کی موت کی پیشگوئی کی جو کہ اس مارچ میں پوری ہوگئی۔یہ ہندوستانی صاحب مشرقی دنیا کے مرغزاروں میں کئی برس سے مشہور ہیں۔آپ کا دعوی ہے کہ آپ ہی وہ مسیح صادق ہیں جو آخری زمانے میں آنے والا تھا اور یہ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنی تائید سے نوازا تھا۔امریکہ میں آپ کا تعارف ۱۹۰۳ء میں ہوا جب کہ ل : اخبار ٹروتھ سیکر ۱۵ جون ۱۹۰۷ء