مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 236 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 236

اعلیٰ ترین تصوراتی شہر تھا اور ڈاکٹر ڈوئی نے اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق انتہائی بہتک آمیز الفاظ کہے تھے تو مرزا غلام احمد قادیانی نے ۲۳ اگست ۱۹۰۳ء کو بذریعہ اشتہار اپنی یہ پیشگوئی ساری دنیا میں اور خاص طور پر امریکہ میں نشر کی تھی کہ یقین سمجھو کہ میچون پر جلد تر ایک آفت آنے والی ہے۔“ لے اور وه آفت ۳ سال کے اندراندر میحون کو کھا گئی۔VIII- ڈاکٹر ڈوئی کی عبرتناک موت: مرزا غلام احمد قادیانی نے ۲۳ / اگست ۱۹۰۳ء کی جس پیشگوئی میں شہر میون پر ایک آفت آنے کی خبر دی تھی اس میں یہ بھی خبر دی تھی کہ ڈاکٹر ڈوئی میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کر جائے گا۔حسرت اور دُکھ کی اتھاہ گہرائیوں میں تو وہ صیحون کے چھن جانے سے گر ہی چکا تھا مگرا بھی پیشگوئی کا پورا ہونا یعنی ڈاکٹر ڈوئی کی ہلاکت باقی تھی۔اب بیمار، معذور اور فالج زدہ ڈوئی کا زیادہ تر وقت بستر پر ہی گزرتا تھا۔اس کا زرد چہرہ شکست کی مکمل تصویر بن چکا تھا۔اس کی بیوی اور بیٹے نے اس حالت میں بھی اس کی خبر گیری کرنا پسند نہ کیا۔وہ دن بدن کمزور ہوتا جار ہا تھا۔لیکن کسی کو اس سے ہمدردی نہ تھی۔وہ تنخواہ دار سیاہ فام ملازم اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بٹھاتے اور آخر اسی قابلِ رحم حالت میں ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی ۹ / مارچ ۱۹۰۷ء کو اس جہاں سے رخصت ہوا۔ہندوستان کے اخبارات میں اس کی موت کی خبر ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ ء کو شائع ہوئی۔شکا گوٹریبیون نے اس کی موت پر مرزا غلام احمد - اشتہار ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء