مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 235 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 235

۲۳۵ VII- صیحون کی تباہی: اپنی برطرفی کی اطلاع پاکر ڈاکٹر ڈوئی غیظ وغضب سے بھرا ہوا صحون پہنچا۔پوری کوشش سے عدالتی کاروائی کی۔لیکن صیحون کے اقتدار پر قبضہ سے محروم رہا۔عدالتی جدوجہد میں ناکامی کے بعد اسے عام عوامی انتخاب میں بھی شکست ہوئی۔شکاگو کے ایک رسالہ لنڈ زے نے ان دنوں میحون کی حالت کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا که (ترجمه) اب پردہ گرنے ہی والا ہے۔لیڈنگ سٹار سٹیج سے جا چکا ہے۔سٹیج مینجر نے ( کھیل بند کر دینے کے لئے گھنٹی پر اپنی انگلی رکھ دی ہے۔اب صرف چند الفاظ ہی بولے جانے باقی ہیں جو حاضرین خود ہی بول سکتے ہیں اس کے بعد ڈراپ سین ہو جائے گا اور ہم شہر صیحون کے سانحہ کو آخری بار دیکھ رہے ہوں گے۔یہ شہر مایوس کن طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے اور موجودہ قرضہ قریباً چھ ملین ڈالر ہے۔گویا کہ یہ شہر ریت کی دیواروں پر قائم تھا۔صحون کا خواب جو کہ ڈوئی نے دیکھا تھا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ختم ہو چکا ہے۔۔۔ڈوئی بیمار، مبتلائے ہذیان اب اپنے گھر شیلو ہاؤس میں معذور بیٹھا ہوا ہے۔۔۔اس کی آنکھیں دھنس چکی ہیں اور اس کی آواز مایوسی کے ساتھ کپکپاتی ہے۔“ قارئین گزشتہ صفحات پر پڑھ چکے ہیں کہ یہی صیحون جب ۱۹۰۳ء میں ایک : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴ء-عبرتناک انجام صفحه ۸۸