مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 234
۲۳۴ فضول خرچیوں، منافقت، جھوٹ، غلط بیانیوں ، مبالغہ آمیزیوں، لوگوں کی رقموں کے ناجائز استعمال، ظلم اور بے انصافیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے میحون کی قیادت ، ممبری اور تمام عہدوں سے برطرف کر دیا اور اسے خبر دار کر دیا کہ اگر اس نے نئے انتظام میں کوئی مداخلت کی تو اس کے تمام اندرونی رازوں کا پردہ چاک کر دیا جائے گا۔اے اس صورت حال کو رسالہ آؤٹ لگ ( outlook) نے اپنی ۴ ار ا پریل ۱۹۰۶ء کی اشاعت میں مختصر ایوں بیان کیا کہ ( ترجمہ ) وو جان الیگزینڈرڈوئی کے شہر میں جو مشکلات کی آگ کئی ماہ سے سُلگ رہی تھی وہ آخر پچھلے ہفتے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔۔۔موجودہ مشکلات کی اصل جڑ اگر چہ ان کی مالی مشکلات تھیں مگر اس پر مستزاد ڈوئی کی جسمانی معذوری ہے جس نے اس کے مریدوں کے ایمانوں کو متزلزل کر دیا ہے۔وہ اپنے بیوی بچوں سے تو پہلے ہی الگ ہو چکا ہے اور طلاق کی کاروائی بھی عنقریب شروع ہونے والی ہے مگر میحون کے لوگوں کی ہمدردی ڈوئی کے ساتھ نہیں بلکہ اس کی بیوی کے ساتھ ہے اور اس کے نائبین نے جن کو اس نے جملہ اختیارات تفویض کئے تھے ان اختیارات کو نئے نمائندگان کے نام منتقل کر کے ڈوئی کو متنبہ کر دیا ہے کہ اس کو تمام عہدوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔“ سے رالوکس پارلان - جان الیگزینڈر ڈوئی اینڈ دی کرسچن کیتھولک اپاسٹلک چرچ ان زائن صفحه ۲۴۰ ۲: خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴ء- عبرتناک انجام صفحات ۸۵-۸۶