مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 231 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 231

۲۳۱ حکومت نے اس کے جلسوں کا پروگرام بند کر دیا۔ناچار وہ آسٹریلیا سے نا کام نکلا اور سری لنکا کے شہر کو لمبو جا پہنچا۔یہاں سے اُس کا ارادہ ہندوستان جانے کا تھا جہاں مرزا غلام احمد رہتے تھے مگر اُس نے یہ ارادہ منسوخ کر دیا اور اُسی جہاز پر یورپ پہنچا اور سوئٹزر لینڈ اور جرمنی سے ہوتا ہوا لندن پہنچ گیا۔ایڈی لیڈ میں شاہ انگلستان کے متعلق اُس کے ریمارکس کی خبر برطانیہ میں پہنچ چکی تھی یہاں کی پبلک ڈاکٹر ڈوئی کے خلاف سخت مشتعل تھی۔ہوٹلوں نے اُس کو ٹھہرنے کی جگہ دینے سے انکار کر دیا۔پہلے ہی جلسے میں لوگوں نے ڈاکٹر ڈوٹی کو گھیر لیا اور اسے بھیس بدل کر فرانس کی طرف بھاگنا پڑا۔کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر ڈوئی روانہ ہو گیا۔پچھلے دو سال میں اس کو چوتھا صدمہ تھا۔لے ڈاکٹر ڈولی کی بیوی کو طلاق، چرچ کا انتشار اور -V ڈوئی پر فالج کا حملہ: ڈاکٹر ڈوئی کے حالات اب بد سے بدتر ہوتے جارہے تھے۔اُس کی کاروائیاں اس کے لئے مزید پریشانیاں پیدا کر رہی تھیں۔جب وہ اپنے یورپ کے سفر کے دوران مارسیلز میں تھا تو صحون میں اس کے مقرر کردہ نائبوں نے اسے اپنے اخراجات کم کرنے کی اطلاع دے دی تھی جس سے وہ سخت مضطرب تھا۔امریکی اخبارات میں ڈاکٹر ڈوئی کے ہمراہ کسی خوبصورت دوشیزہ کے سفر کی خبریں بھی چھپ رہی تھیں۔ستمبر ۱۹۰۴ء میں جب ڈاکٹر ڈوئی اپنے بین البراعظمی دورے سے واپس لوٹا تو صحون پہنچ کر اس نے اپنی بیوی جین کو طلاق دینے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اس کے تقریباً خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام صفحات ۶۲ سے ۶۹