مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 220 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 220

۲۲۰ جو دوسرے کو زیادہ گالیاں دے سکے وہی فتح یاب سمجھا جاوے۔‘1 ۵ مرزا غلام احمد قادیانی کی ڈاکٹر ڈوئی کے متعلق پیشگوئی: اس کے باوجود کہ اخبارات نے مرزا غلام احمد قادیانی کے ڈاکٹر ڈوئی کے نام چیلنجوں کو وسیع پیمانے پر مشتہر کر کے اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر ڈوئی کو مقابلے پر آنے کے لئے اُبھارا مگر وہ پھر بھی خاموش رہا۔جان۔اے۔نیپس (۱۹۰۱ء) نے لکھا کہ ڈوئی عظیم الطاقت مناظر اور زیرک منکر ہونے کے ساتھ ظاہر قوت کا مجسمہ تھا۔ایک طرف وہ وافر اور بھر پور صحت کا مالک تھا لے اور بقول رسالہ سنچری (۱۹۰۲ء) وہ ایک ایسا انسان تھا جس میں نادر طور پر جسمانی قوت اور دماغی استعداد برابر طور پر جمع ہو گئے تھے سے ظاہری طور پر ۵۰ سال کے لگ بھگ صحت مند ڈوئی کی ستر سال سے زائد عمر کے مرزا غلام احمد صاحب کے مقابلے میں کوئی خطرہ نہ تھا۔اس لئے بھی کہ بقول اخبار ٹروتھ سیکر (۱۹۰۷ء) مرزا غلام احمد صاحب ایسے ملک میں رہتے تھے جو طاعون اور تعصب کا گھر تھا اور جہاں اُن کے جواں سال ڈوئی کے مقابلے میں زندہ رہنے کے امکانات بہت کم تھے ہے پھر بھی ڈاکٹر ڈوئی جب مرزا صاحب کے ساتھ روحانی دعا کے مقابلے کے لئے تیار نہ ہوا تو مرزا غلام احمد صاحب نے لاہور ( پنجاب ) سے انگریزی زبان میں ایک چھ صفحے کا اشتہار ۲۳ / اگست ۱۹۰۳ء کو شائع کر دیا۔اس کا عنوان تھا ل ریویو آف ریلیجنز - اردو نمبر ۱۹۰۳ء صفحات ۳۴۲ تا ۳۴۶ ہے : جان اے ٹپس - اخبارانڈیپنڈنٹ نیو یارک۔یکم اگست ۱۹۰۱ء سے : رسالہ سنچری میگزین ۱۹۰۲ء- جلد ۶۴ صفحه ۹۲۸ اخبار ٹروتھ سپیکر۔نیو یارک ۱۵ / جون ۱۹۰۷ء