مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 221
۲۲۱ پکٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں (پکٹ بھی ڈوئی کی طرح جھوٹا مدعی نبوت تھا جولندن سے تعلق رکھتا تھا )۔اس اشتہار میں مرزا صاحب نے لکھا کہ ( ترجمہ ) مسٹر ڈوئی اگر میری درخواست مباہلہ قبول کرے گا اور صراحتاً یا اشارہ میرے مقابلے پر کھڑا ہو گا تو میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا۔اب تک ڈوئی نے میری اس درخواست مباہلہ کا کچھ جواب نہیں دیا اور نہ اپنے اخبار میں کچھ اشارہ کیا ہے اس لئے میں آج کی تاریخ سے جو ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء ہے اُس کو پورے سات ماہ کی اور مہلت دیتا ہوں۔اگر وہ اس مہلت میں میرے مقابلے پر آ گیا اور جس طور سے مقابلہ کرنے کی میں نے تجویز کی ہے جس کو میں شائع کر چکا ہوں۔اس تجویز کو پورے طور پر منظور کر کے اپنے اخبار میں اشتہار دے دیا تو جلد تر دنیا دیکھ لے گی کہ اس مقابلہ کا انجام کیا ہو گا۔میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور وہ ( یعنی ڈوئی۔ناقل ) جیسا کہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے جو میری نسبت گویا ایک بچہ ہے لیکن میں نے اس بڑی عمر کی کچھ پرواہ نہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومت سے نہیں ہوگا بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک اور احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا اور اگر مسٹر ڈوئی اس مقابلہ سے بھاگ گیا تو دیکھو آج میں تمام امریکہ اور یورپ کے باشندوں کو اس بات پر گواہ کرتا ہوں کہ یہ ل : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار پگٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں۔لاہور۲۳/اگست ۱۹۰۳ء