مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 219
۲۱۹ کی طرف سے سمجھا جاوے۔دُعا یہ ہوگی کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اُسے پہلے ہلاک کرے۔یقیناً یہ ایک معقول اور منصفانہ تجویز ہے۔“ IV - اخبار لنگٹن فری پریس نے اپنی ۲۷ جون ۱۹۰۳ء کی اشاعت میں لکھا کہ ( ترجمہ ) مسیح موعود نے بڑی ہوشیاری سے ایک ایسا ہتھیار تجویز کر دیا ہے کہ اگر ڈوئی اس تجویز کو نہ مانے تو دوسرے الفاظ میں اس کا یہ مطلب ہو گا کہ وہ اپنے معاملہ کو اس بڑے مقتدر حاکم کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتا جس کی طرف سے وہ ہونے کا مدعی ہے۔“ ہے مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی تصنیف حقیقۃ الوحی (۱۹۰۷ء) کے تتمہ صفحات ۵۰۶ تا ۵۰۸ پر امریکہ کے ۳۲ ایسے اخبارات مع تاریخ اشاعت کے نام لکھے ہیں جن میں اُن کے اور ڈاکٹر ڈوئی کے درمیان مقابلہ دُعا کی خبر چھپی۔جب ذاتی طور پر مقابلہ دُعا کا اشتہار وصول کرنے اور اخبارات میں وسیع شہرت کے باوجود ڈاکٹر ڈوئی اس مباہلے کے لئے تیار نہ ہوا تو شکا گو کے ایک اخبار نے طنز کے طور پر یوں لکھا کہ (ترجمہ) ڈوئی نے چیلنج کو منظور نہیں کیا اور نہ اب تک انکار ہی کیا ہے۔غالباً پہاڑ کی خوشگوار ہوا میں وہ جواب تجویز کر رہا ہے۔ممکن ہے کہ بحیثیت فریق ثانی وہ شرائط میں کچھ تبدیلی چاہے۔اس صورت میں اُس کی درخواست یہ ہوگی کہ بجائے دُعا کے گالیوں میں مقابلہ کیا جاوے اور ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء۔حقیقت الوحی۔تتمہ صفحہ ۷۰ : دوست محمد شاہد- تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۲۵۱