مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 215
۲۱۵ کو بھی علم ہوا کہ ڈاکٹر ڈوئی نہ صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکئی دوسرے عیسائی رہنماؤں کی طرح نگی گالیاں دیتا ہے اور اسلام کو تباہ کر دینے کا عزم رکھتا ہے بلکہ خود بھی پیغمبر ہونے کا دعویدار ہے۔مرزا صاحب ڈاکٹر ڈوئی کی تحریروں اور خطابات کے اقتباسات پڑھ کر تڑپ اُٹھے اور یہیں سے مرزا صاحب اور ڈاکٹر ڈوئی کے درمیان اُس روحانی معرکے کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں نہ صرف ڈاکٹر ڈوئی کا فرقہ تباہ ہوا۔اُس کا بنایا ہوا شہر تباہ ہوا بلکہ وہ خود انتہائی ذلت کی موت مرا۔سب سے پہلے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے امریکہ کے عیسائیوں کو خاص طور پر اور ساری دُنیا کے عیسائیوں کو عام طور پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈوئی کو ایک کھلے چیلنج کے ذریعے روحانی مقابلے کے لئے للکارا۔ستمبر ۱۹۰۲ء میں مرزا صاحب نے عقیدہ تثلیث پر تنقید کرتے ہوئے اپنے دعوی مسیحیت پر مبنی اشتہار شائع کیا اور اسے براہ راست ڈاکٹر ڈوئی کے پاس بھجوا دیا۔اس اشتہار کا ایک اقتباس درج ذیل ہے۔حال میں ملک امریکہ میں یسوع مسیح کا ایک رسول پیدا ہوا ہے جس کا نام ڈوئی ہے۔اُس کا دعوی ہے کہ یسوع نے بحیثیت خدا دنیا میں اُس کو بھیجا ہے تا سب کو اس بات کی طرف کھینچے کہ بجر مسیح کے اور کوئی خدا نہیں۔۔۔اور بار بار اپنے اخبار میں لکھتا ہے کہ اُس کے خدا یسوع مسیح نے اُس کو خبر دی ہے کہ تمام مسلمان تباہ اور ہلاک ہو جائیں گے اور دنیا میں کوئی زندہ نہیں رہے گا بجز اُن لوگوں کے جو مریم کے بیٹے کو خدا سمجھ لیں اور ڈوئی کو اس مصنوعی خدا کا رسول قراردیں۔سو ہم ڈوئی صاحب کی خدمت میں باادب عرض کرتے ہیں کہ اس