مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 190 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 190

۱۹۰ مرزا صاحب نے کہا کہ ”ہمارے ساتھ خدا ہے جو اُن کے ساتھ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فیصلے سے ہم کو واقف کر دیا ہے اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ وہی ہو گا۔اگر ساری دنیا بھی اس مقدمہ میں ہمارے خلاف ہو تو مجھے ایک ذرہ کے برابر پرواہ نہیں اور اللہ تعالیٰ کی بشارت کے بعد اس کا وہم کرنا بھی گناہ سمجھتا ہوں۔“ او پر بیان کردہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دلی اطمینان کا باعث وہ الہام تھا جو اس مقدمہ اقدام قتل سے تین ماہ قبل آپ نے بیان کیا تھا۔اُس الہام کا لفظی ترجمہ درج ذیل ہے۔تجھ پر اور تیرے ساتھ کے مومنوں پر مواخذہ حکام کا ابتلا آئے گا۔وہ ابتلا صرف تہدید ہو گا اس سے زیادہ نہیں۔وہ خدا جس نے خدمت قرآن تجھے سپر د کی ہے پھر تجھے قادیان میں واپس لائے گا۔میں اپنے فرشتوں کے ساتھ نا گہانی طور پر تیری مددکروں گا۔میری مدد تجھے پہنچے گی۔میں ذوالجلال بلندشان والا رحمان ہوں۔میں مخالفوں میں پھوٹ ڈالوں گا۔۔۔۔اور انجام کار یہ ہوگا کہ تمہیں بری اور بے قصور ٹھہرایا جائے گا اور میرانشان ظاہر ہوگا۔“ ہے مخالفوں میں پھوٹ اور ایک متنافس شخص کی ذلت اور اہانت ل : دوست محمد شاہد - تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۴۵۹ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۸ء کتاب البریہ۔ٹائٹل صفحہ