مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 180 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 180

۱۸۰ آتھم صاحب موت سے پہلے ہی مر گئے اور ہماری سچائی کے پوشیدہ ہاتھ نے انہیں ایسا دبایا کہ گویا وہ زندہ ہی قبر میں داخل ہو گئے۔“ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ایک اور جگہ لکھتے ہیں کہ نالائق آتھم نے سراسر بے وجہ مجھے زہر خورانی کے اقدام کی تہمت دی۔میرے پر یہ افترا باندھا کہ گویا میں نے اس کے قتل کرنے کے لئے اُس کی کوٹھی میں سانپ چھوڑے اور گویا میں ایسا پرانا خونی تھا کہ تین مرتبہ میں نے تین مختلف شہروں میں اُس کے مارنے کے لئے اپنی جماعت کے جوانوں سے حملے کرائے اور کئی سوار اور پیادے مع بندوقوں اور تلواروں اور نیزوں کے اُس کی کوٹھی میں لدھیانہ اور فیروز پور میں میرے حکم سے گھس گئے۔خدا کی لعنت کا مارا بہت سا جھوٹ بول کر بھی آخر موت سے بچ نہ سکا۔شرطی پیشگوئی سے تو اُس کی جان بوجہ ادائے شرما کے بچ گئی لیکن قطعی پیشگوئی نے آخر اُس کو کھا لیا۔“ ہے مرزا صاحب ایک اور جگہ لکھتے ہیں کہ ایک محقق کی نظر میں یہ امر بہت مشکل ہے کہ اگر یہ تمام حملے انسان ہی کے حملے تھے تو ان مختلف حملوں میں کوئی دوسرا شخص کسی موقعہ پر بھی آئٹم کا شریک روت نہ ہو سکا۔اور آعظم کی زبان پر مہر لگی رہی اور اُس نے اس میعاد میں کوئی ایسی کاروائی نہ دکھلائی جیسا کہ ایک شخص ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحات ۱۰-۱۱ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحات ۱۹،۱۴