مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 166 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 166

۱۶۶ ہوا۔روزانہ کی کارروائی فریقین کے نمائندے نوٹ کرتے رہتے جسے آخر میں موازنہ کر کے اغلاط کو درست کر لیا جاتا اور اس درست شدہ مسودے پر فریقین کے نمائندے دستخط کر دیتے۔مباحثے کے اختتام پر مباحثے کی مکمل کارروائی شیخ نور احمد صاحب، مالک و مہتمم ریاض ہند ، پریس امرتسر نے فریقین کی منظوری سے ”جنگ مقدس“ کے نام سے شائع کر دی۔مہانے کے اختتام پر مرزا صاحب کی پیشگوئی: مباحثے کے اختتامی دن یعنی ۵/ جون ۱۸۹۳ء کو مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے مباحثے کے فیصلے کے لئے ایک واضح پیشگوئی کر دی جس میں آپ نے بتایا کہ آج رات جو مجھ پر کھلا وہ یہ ہے کہ جب کہ میں نے بہت تضرع اور ابتہال سے جناب الہی میں دعا کی کہ تو اس امر میں فیصلہ کر اور ہم تیرے عاجز بندے ہیں تیرے فیصلہ کے سوا کچھ نہیں کر سکتے تو اس نے مجھے یہ نشان بشارت کے طور پر دیا ہے کہ اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور سچے خدا کو چھوڑ رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بتا رہا ہے وہ انہی دنوں مباحثے کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی ۱۵ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا اور اُس کو سخت ذلت پہنچے گی بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اور جو شخص سچ پر ہے اور بچے خدا کو مانتا ہے اُس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی۔۔۔66 ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- ۵/ جون ۱۸۹۳ء جنگ مقدس روحانی خزائن جلد ششم صفحه ۲۹۱