مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 151
16 ۱۵۱ باب ہفتم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور آپ کے عیسائی مخالفین ہم نے باب دوئم میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے مذہبی عقائد میں یہ لکھا ہے کہ مرزا صاحب مسیح ابن مریم کے متعلق الہاما یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ وہ فوت ہو چکے ہیں اور سرینگر ریاست کشمیر میں دفن ہیں اور اپنے خا کی جسم کے ساتھ کبھی دنیا میں واپس نہیں آئیں گے نیز حضرت مسیح علیہ السلام کی بعثت ثانی کا یہ مطلب ہے کہ اُمت محمدیہ کا کوئی فرد حضرت مسیح سے ملتی جلتی صفات کا حامل مبعوث ہو گا۔مرزا صاحب کا یہ بھی عقیدہ تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام خدا کے عاجز بندے اور رسول تھے نہ کہ خدایا خدا کے بیٹے۔مرزا صاحب نے ان عقائد کو صحیح ثابت کرنے کے لئے زبر دست لٹریچر شائع کیا اور سارے ہندوستان میں اسے پھیلا دیا۔مرزا صاحب کے مندرجہ بالا عقائد عیسائیت کی مکمل بیخ کنی کے لئے کافی تھے جس سے ہندوستان کے عیسائیوں میں مرزا صاحب کے خلاف زبر دست غم و غصہ پیدا ہو گیا۔ملک میں انگریزوں کی حکومت اپنے عروج پر تھی۔ہزاروں پادری ملک میں چاروں طرف عیسائیت کے پر چار میں لگے ہوئے تھے اور ان کا حکومت کے ایوانوں میں بہت