مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 137
۱۳۷ ا قادیان کے آریوں کی طرف سے ایذا رسانی: اگر چہ اس اخبار کی کوئی اشاعت بھی دشنام طرازی سے خالی نہ ہوتی تھی لیکن بعض اوقات تو نوبت مغلظات تک جا پہنچتی تھی۔مثلاً اس اخبار نے اپنی ۲۲ را پریل ۱۹۰۶ء کی اشاعت میں لکھا کہ شخص (یعنی مرزا غلام احمد - ناقل ) خود پرست ہے، نفس پرست ہے، فاسق ہے، فاجر ہے، اس واسطے گندی اور نا پاک خوا ہیں اس کو آتی ہیں۔“ پھر ۱۵ مئی ۱۹۰۶ ء کی اشاعت میں لکھا کہ قادیانی مسیح کے الہاموں اور اس کی پیشگوئیوں کی اصلیت طشت از بام کرنے کا ذمہ اُٹھانے والا ایک ہی پرچہ شجھ چنک ہے۔۔۔۔۔مرزا قادیانی بداخلاق ،شہرت کا خواہاں اور شکم پرور ہے۔“ اسی اخبار شبجھ چنک نے ۲۲ رمئی ۱۹۰۶ء کی اشاعت میں لکھا کہ دد کمبخت کمانے سے عار رکھنے والا ، مکر ، فریب اور جھوٹ میں مشاق ہے۔“ پھر ۲۲ / دسمبر ۱۹۰۶ء کی اشاعت میں مرزا صاحب کے بارے میں لکھا کہ ہم ان کی چالاکیوں کو ضرور طشت از بام کریں گے اور ہمیں اُمید بھی ہے کہ ہم اپنے ارادہ میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔مرزا مکار اور جھوٹ بولنے والا ہے۔مرزا کی جماعت کے لوگ بدچلن اور بدمعاش ہیں۔“