مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xvi
vii -1+ ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہنے ، اپنے مکانات پر برکت کی خاطر قرآنی آیات کندہ کرانے وغیرہ کی قانو نا ممانعت کر دی گئی ہے۔سینکڑوں احمدیوں کو اوپر بیان کردہ ممانعتوں کی عمداً یا سہواً خلاف ورزی پر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کو اپنی مساجد کو مساجد کہنے سے قانو ناروک دیا گیا ہے۔احمدیوں کو اپنی میتوں کو عام مسلمانوں کے قبرستانوں میں دفن کرنے سے روک دیا گیا اور بعض جگہوں پر دفن شدہ مردوں کو قبروں سے نکال باہر پھینکا گیا ہے۔گزشتہ حکومت کے اعلیٰ ترین عہدہ داروں کی شہ پر علماء اور شرعی عدالتوں کی طرف سے جماعت احمدیہ کے واجب الاحترام بزرگوں کی کھلم کھلا اور نگی توہین کی جاتی رہی ہے اور اس پر کوئی روک نہیں۔۱۲- بعض مقامات پر روز روشن میں احمدیوں کی املاک کو ٹوٹا گیا، علماء کی اشتعال انگیزی پر احمدیوں کو دن دہاڑے شہید کر دیا گیا، قاتلوں کو تھانوں اور عدالتوں میں ہار پہنائے گئے اور پولیس خاموش رہی اور احمدی بے بس۔۱۳- حکومت کی طرف سے ماضی قریب تک اخبارات، ٹیلی وژن اور ریڈیو پر احمدیوں کے خلاف الزامات عائد کرنے ، ان کی طرف غلط عقائد منسوب کرنے اور انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کی یک طرفہ مہم جاری رہی۔۱۴ شریعی عدالت میں علماء کی طرف سے احمدیوں کے خلاف انسانیت سوز اقدامات کا مطالبہ جاری ہے مثلاً احمدیوں کی مساجد کے گنبد گرا دیئے جائیں، نماز کی اذان و اذان دینے سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے، احمدیوں سے -