مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 120 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 120

۱۲۰ لئے مامور کیا گیا ہے۔۔۔۔اور یہ یکشنبہ کا دن اور ۴ بجے صبح کا وقت تھا۔کا فالحمد لله على ذلك پنڈت لیکھرام صاحب پر الہی عذاب کے ورد ہونے کی قطعیت پر ہر قسم کے شک و شبہ کو ختم کرنے کے لئے مرزا صاحب نے ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کو اشتہار دو لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی میں یہاں تک لکھ دیا کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندرا الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اُس کی روح سے میرا یہ نطق ہے اور اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر ایک سزا بھگتنے کے لئے میں تیار ہوں اور اس بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رسی ڈال کر کسی سولی پر کھینچا جائے۔۔اب آریوں کو چاہیے کہ سب مل کر دعا کریں کہ یہ عذاب اُن کے وکیل سے ٹل جائے“ ہے پانچواں الہام : اس روحانی مباہلے کے بارے میں مزید واضح کرنے والی خبر وہ عربی اشعار کے دوالها می مصرعے تھے جنہیں مرزا صاحب نے اپنی کتاب کرامات الصادقین میں شائع کیا جو یہ تھے۔: مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- برکات الد عاصفحہ ۴۱ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۳۷۳